Skip to main content

مزیدار ذائقوں کا سفر

السلام و علیکم!

میں سارہ عثمان جامعہ کراچی بی ایس سال اول کی طالبہ ہوں۔ شعبہ اسلامی تاریخ سے ہوں۔

 

"بات ھوجب کھانے کی تو کھانےکے دیوانے کہتےہیں کہ پہلے پیٹ پوجا پھر کوئی کام دوجا"

 

کراچی کو پاکستان کا تفریحی مرکز کہتے ہیں ، اور یہ روشنیوں کے شہر سے جانا جاتا ہے۔ کراچی ایک ایسا شہر ہے جہاں کروڑوں لوگ بستے ہیں۔ یہ شہراپنی  رنگینیوں اور روشنیوں کی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ کراچی تفریحی سرگرمیوں میں سب سے آگے آگے ہے۔ کراچی میں لوگوں کی سب سے پسندیدہ سرگرمی مختلف قسم کے نت نئے مزےدارکھانوں کی جگہیں دریافت کرنا اور وہاں جا کر ان کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہے۔ لوگ اپنے دوستوں، اہل خانہ، اور رشتے داروں کے ساتھ  مل کر کھانا کھانے جاتے ہیں۔ نئے نئے کھانوں کا مزہ لیتے ہیں۔ کراچی میں ان کھانوں کے فروغ کیلئے فوڈ اسٹریٹس اہم کردار ادا کرتی ہیں اسلئے یہ فوڈ اسٹریٹس قائم کی گئی ہیں۔ اور یہ فوڈ اسٹریٹس تفریح کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

چند مقبول فوڈ اسٹریٹس جو پورے پاکستان میں مشہور ہیں۔


بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ:

بوٹ بیسن کلفٹن کراچی میں واقع ہے۔ یہ ایک لمبی فوڈ اسٹریٹ ہے جہاں بہت سارے ریسٹورنٹس بنے ہوئے ہیں۔ لانگ ڈرائیو کے شوقین اکثر یہاں کھانا کھانے اور ناشتہ کرنے آتے ہیں۔ یہ ریسٹورنٹس صبح پانچ بجے سے لے کر رات دیر تک کھلے رہتے ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں روز آتی ہے۔ اگر آپ یہاں جائیں تو ہوٹل ڈیرا پر ناشتہ ضرور کیجئے گا۔ حلوہ پوری، چائے پراٹھے، چھولوں کا سالن، آلو کی ترکاری، سنہرا سا املیٹ ہر طرح کا مزے دار ناشتہ موجود ہے۔

اسکے ساتھ ہی بنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ بھی اپنے کھانوں کیلئے بہت مقبول ہے۔


برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ:

برنس روڈ کراچی کی سب سے پرانی اور مشہور فوڈ اسٹریٹ ہے۔ یہاں ان گنت ریسٹورنٹس اور کھانوں کی دکانیں موجود ہیں۔ لوگوں کا ایک ہجوم رات کے وقت یہاں زیادہ نظرآتا ہے۔ نلی بریانی، پلاؤ، نہاری، پائے، قورمہ، مٹن کڑاہی، چکن تکہ، سیخ بوٹی،بہاری کباب فش فرائی اور دیگر کھانے بھی موجود ہیں۔ لیکن یہاں کا مزےدار حلیم اور بریانی کی بات ہی الگ ہے۔ اگر آپ یہاں جائیں تو یہ دونوں چیزیں تو ضرور منگوائیں۔

حسین آباد فوڈ اسٹریٹ:

حسین آباد فوڈ اسٹریٹ میں 100 سے زائد کھانے پینے کی دکانیں اور ریسٹورنٹس موجود ہیں۔ یہاں فاسٹ فوڈ، چائنیز، اور ہر طرح کے دیسی کھانے فروخت کئے جاتے ہیں۔ یہاں چیزیں بہت ہی معیاری اور مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔ اسیلئے لوگ یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔ یہاں کا کھاؤسہ، مٹکا فرائز، بن کباب، کارن ڈاگ، وفل، گولا گنڈا، چکن چرغہ اور یہاں کی خاص کوئلہ کڑاہی کھانے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔اور اسکےعلاوہ بھی دیگر مزےدار کھانے موجود ہیں۔


دو دریا فوڈ اسٹریٹ

اب بات کرتے ھیں اپنی اگلی فوڈ ڈیسٹینیشن دودریا کی جہاں کھانوں کے ساتھ آپ کو ملتا ہے خوبصورت ٹھاٹھے مارتےسمندرکا حسین نظارہ جہاں آپ لطف اندوز ہو سکتے ھیں مختلف قسم کے سی فوڈ سےجن میں مختلف قسم کی مچھلیوں کے علاوہ جھینگے اور کیکڑے وغیرہ بھی شامل ہیں جو یہاں بہت مقبول ہے اسکے علاوہ ایک اور فوڈ اسٹریٹ جسے لوگ پورٹ گرینڈ کے نام سے جانتے ہیں۔


پورٹ گرینڈ فوڈ اسٹریٹ:

پورٹ گرینڈ جدید طرز پہ بنی خوبصورت فوڈ اسٹریٹ ہے جہاں سمندر کا نظارہ نہایت ہی دلکش ہے یہاں مختلف قسم کے ریسٹورنٹس واقع ہیں جہاں ہر طرح کے دیسی اور غیر ملکی کھانے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی تفریحی چیزیں موجود ہیں۔ خریداری کی چیزوں کے اسٹالز، بچوں کے جھولےاور مختلف قسم کی سرگرمیاں موجود ہیں۔ اس ہی کے ساتھ اور بھی بہت ہی مزےدار کھانوں کی فوڈ اسٹریٹس ہیں۔ سکندرآباد فوڈ اسٹریٹ، پی.آئی.بی فوڈ اسٹریٹ، دہراجی فوڈ اسٹریٹ، کھارا در فوڈ سٹریٹ، ڈی ایچ اے فوڈ اسٹریٹ، لیاقت آباد فوڈ اسٹریٹ۔

تو یہ تھا مختصر سا احوال چند مشہور فوڈ اسٹریٹس کا اصل مزہ تو تب ہے جب آپ خود یہاں آکر ان جگہوں کا دورہ کر کے ان کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ تو آپ یہاں جب بھی آئیں تو ان فوڈ اسٹریٹس کا دورہ ضرور کیجئے گا۔ ان کھانوں کو کھا کرآپکو نہ صرف یہاں کے کھانوں سے بلکہ کراچی سے بھی ہوجائے گا پیار۔ کیونکہ اصل مزہ اور اپناپن تو یہاں کے کھانوں میں ہی ہے۔




Comments

  1. I wish k mai in tamam jaghoon pe ja sakoon and your description is so good

    ReplyDelete
  2. BeSt IntrOdUctioN kaRacHi is the bEst CiTy

    ReplyDelete
  3. Sarah you have done a phenomenal job, amazed by your writing style , keep up the good work.

    ReplyDelete
  4. Good job. MashAllah

    ReplyDelete
  5. Karahi ka MOsm or yeh tahreer maza aagya parh👍 good work

    ReplyDelete
  6. Good job mager mjhy to Andy Wala burger hi Pasand hai 🤝🤝🤝

    ReplyDelete
  7. sara You really have some special talent. i must say you really know how to communicate good job 😘😘😘😘

    ReplyDelete
  8. Great Sarah u did it well❤👍

    ReplyDelete
  9. Great & Well dOne👍

    ReplyDelete
  10. Bohat Khoob👍❤️Ma sha Allah

    ReplyDelete
  11. Ma sha Allah...
    Very informative...
    Urh way to engage reader is so grateful!
    Allah bless uh alot...
    In sha Allah... we'll visit these sites soon❤️

    ReplyDelete
  12. Bohat Khoob 👍
    Ma sha Allah💓 ye blog parh kar mujhe aisa lag raha ke ab mujhe in jaghon ka waqai dorah Karna Chahiye

    ReplyDelete
  13. Assalam o Alekum enjoed reading this story and it felt like I was walking down a food street l enjoyed reading it is a very good story

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

THE POWER OF EMOTIONAL INTELLIGENCE

WRITTEN BY: ARIBA KHALID MAJOR DEPARTMENT: PHILOSOPHY Title: The Power of Emotional Intelligence: Unlocking Success and Well-being. INTRODUCTION: In today's fast-paced and interconnected world, success is no longer solely determined by intellect or technical skills. The ability to understand and manage emotions, known as emotional intelligence, has emerged as a powerful predictor of personal and professional success. Beyond its impact on achievements, emotional intelligence also plays a crucial role in promoting mental well-being and nurturing fulfilling relationships. Let's explore the power of emotional intelligence and how it can transform our lives. WHAT IS EMOTIONAL INTELLIGENCE? Emotional intelligence as the ability to  recognize, understand, and manage one's own emotions, as well as the emotions of others. It involves being aware of and effectively using emotions to guide behavior, decision-making, and interpersonal interactions. Emotional intelligence encompasses se...

LACK OF JOB OPPORTUNITIES IN PAKISTAN

    LACK OF JOB OPPORTUNITIES IN PAKISTAN       By: Khadeeja   Pakistan nowadays is facing many major economical and social problems, among which unemployment has gained all our sight and why it shouldn't, almost every other Pakistani is facing this problem which is leading to further drastic outcomes.   But whom should we question.... the government? The education system? Or ourselves? WHO IS AT THE FAULT? Because obviously we all understand that at some extent everyone is responsible for this.   Now the question arises that what things lead to the unemployment? The first thing that we are going to talk about is outdated curriculum .   The world has gone so far but we are still in the past .Yes, we should learn from our past mistakes as a country but if we stick o the past all the times and we don’t live in the present we can’t work for the future then! We need to step ahead and have a proper curriculum and plans for the...

"Exploring the Wonders of Space

 "Exploring the Wonders of Space: The Latest Discoveries in Astrophysics" is a captivating blog topic that can engage readers in the fascinating world of astronomy and astrophysics. Here's an outline to get you started: 1. Introduction to Astrophysics: Set the stage by explaining what astrophysics is and its significance in understanding the universe. 2. Recent Breakthroughs: Highlight some of the most exciting recent discoveries in astrophysics, such as new exoplanets, gravitational wave detections, or black hole studies. 3. Dark Matter and Dark Energy: Discuss the ongoing research and theories surrounding these enigmatic components of the universe. 4. Exploring the Cosmos: Share insights into space missions and telescopes that have expanded our understanding of the cosmos, like the James Webb Space Telescope or the Mars rovers. 5. Cosmic Phenomena: Cover fascinating cosmic events like supernovae, gamma-ray bursts, and neutron star collisions. 6. Unanswered Questions: Ta...